Site icon

بیٹے کی شادی کے دوران مکیش امبانی کی دولت میں 3 ارب ڈالرز اضافہ


مکیش امبانی نے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں 5 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے

نئی دہلی: ایشیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گھرانہ شادی کی تقریبات کے لیے عالمی شہرت رکھتا ہے۔ اس گھرانے کی شادیوں کی تقریبات میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شرکت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی مختلف تقریبات 7 ماہ تک جاری رہیں جن میں شوبز شخصیات سمیت ملکی اور غیرملکی سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی تھی۔

ایک اندازے کے مطابق اننت امبانی کی شادی میں 5 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے جب کہ اسی دوران مکیش امبانی کی دولت میں 25 ہزار کروڑ روپوں کا اضافہ ہوا۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مکیش امبانی کے اثاثے 118 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 121 ارب ڈالرز ہوگئے جس کے باعث وہ دنیا کے 11 ویں امیر ترین فرد بن گئے۔

مکیش امبانی کی دولت میں اضافے کی وجہ گزشتہ ایک ماہ میں ان کے شیئرز کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہونا ہے جب کہ یہ پورا مہینا وہ بیٹے کی شادی میں مصروف رہے تھے۔

 





Source link

Exit mobile version