Site icon

چین کا سب سے ’ضدی‘ آدمی


تانگ شانگجن نے 2009 میں چین کے بدنام زمانہ مشکل کالج میں داخلے کا امتحان دیا۔ انہوں نے 750 میں سے 372 پوائنٹس حاصل کیے جو کہ سنگھوا یونیورسٹی میں داخلے کے لیے بہت کم تھے۔

تاہم وہ ہار نہیں مانے۔ انہوں نے مزید محنت کی اور 2016 میں ان کا امتحانی اسکور 625 پوائنٹس تک بہتر ہو گیا جو کہ صوبے گوانکسی کی متعدد یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے کافی تھا تاہم سنگھوا میں ان کےے منتخب کردہ میجرز کے لیے کافی اچھا نہیں تھا۔

وہ ہر بار تمام یونیورسٹیوں کو نظر انداز کرتے رہے جبکہ سنگھوا یونیورسٹی میں اپنے مطلوبہ میجرز میں داخلے کے لیے درکار پوائنٹس کی سطح تک کبھی نہیں پہنچ سکے۔

2019 میں تانگ نے 750 میں سے 649 پوائنٹس حاصل کیے جو کہ چین کی بہت سی ممتاز یونیورسٹیوں، یہاں تک کہ سنگھوا میں داخلے کے لیے بھی کافی ہے لیکن ان دو میجرز مضمون کیلئے کافی نہیں تھا جو انہیں منتخب کرنے تھے، فزکس اور کیمسٹری۔

تانگ شانگجن کی نگاہیں اب بھی سنگھوا یونیورسٹی پر جمی ہوئی ہیں اور وہ اس کیلئے محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔





Source link

Exit mobile version