Site icon اردو

سی جے آئی سنجیو کھنہ ایکشن موڈ میں، سپریم کورٹ کی روایتوں میں لا رہے ہیں تبدیلی


سپریم کورٹ میں معاملوں کی سماعت سے متعلق ہفتہ کو ایک نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ اس سرکلر کے مطابق بدھ اور جمعرات کو مستقل سماعت والے معاملوں کی فہرست سازی نہیں ہوگی۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اب سے نوٹس کے بعد منگل، بدھ اور جمعرات کو منتقلی عرضیوں اور ضمانت معاملوں سمیت متفرق معاملوں کی فہرست سازی ہوگی اور اگلے حکم تک بدھ اور جمعرات کو کوئی مستقل سماعت کا معاملہ فہرست بند نہیں کیا جائے گا۔

سرکلر میں لکھا ہے “خصوصی بنچ یا جزوی سماعت والے معاملے، چاہے متفرق یا مستقل سماعت ہو، جنہیں منگل، بدھ اور جمعرات کو لسٹیڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، انہیں کھانہ کے وقفہ کے بعد سیشن میں یا اہل اتھاریٹی کی ہدایت کے مطابق لسٹیڈ کیا جائے گا۔



Source link

Exit mobile version