Site icon اردو

نئی تحقیق میں ڈیمینشیا کے مرض سے متعلق بڑا انکشاف


دماغی صلاحیت میں کمی، نسیان اور ذہنی صحت متاثر ہونے کی بیماری ڈیمینشیا کی وجہ سے کسی بھی انسان میں بہت ساری جسمانی تبدیلیاں ہوتی ہیں لیکن ان میں سے کچھ تبدیلیاں بیماری کی تشخیص سے سالوں پہلے ظاہر ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے کی جانے کئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی صحت متاثر کرنے والی یہ بیماری جسے الزائمر بھی کہتے ہیں خطرات پر مبنی عوامل تشخیص سے بہت پہلے ظاہر ہونا شروع ہوسکتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ آپ کتنی دیر تک ایک ٹانگ پر کھڑے رہ سکتے ہیں یہ ڈیمینشیا کے ہونے کا اشارہ ہوتا ہے۔ یعنی جتنی جلدی آپ تھکیں گے، تو یہ بیماری کی علامات میں شامل ہوگی۔

اب ایک نئی تحقیق میں کمزوری اور نقاہت کے بڑھنے کو ڈیمینشیا سے جوڑا گیا ہے اور ایسا بیماری کی تشخیص سے 9 برس قبل ہونا شروع ہوتا ہے، اس نئی معلومات سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ بیماری کی روک تھام ابتدائی مراحل میں ہوسکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کوئینز لینڈ کے محققین نے ایک بین الاقوامی اعداد و شمار کے جائزے کے دوران امریکا اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 30 ہزار افراد کا مطالعہ کرنے کے بعد مذکورہ بالا نتائج کا پتہ چلایا۔




Source link

Exit mobile version