Site icon

پنجاب پولیس نے نابینا شخص کا چوری شدہ رکشہ برآمد کر کے مالک کے حوالے کردیا


فوٹو ایکسپریس

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے گڑھی شاہو کی پولیس نے نابینا شخص کا چوری شدہ رکشہ تلاش کر کے مالک کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے 32 سالہ نابینا رہائشہ مدثر نامی شخص نے رکشہ عامر نامی ڈرائیور کو کرایے پر دیا تھا جسے وہ لے کر فرار ہوگیا تھا۔

مالک نے گڑھی شاہو پولیس میں رکشے سے متعلق درخواست جمع کرائی جس پر ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبد الحنان نے نوٹس لے کر ایس ڈی پی او سرکل سول لائن منور احمد ڈوگر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

ایس ڈی پی او سرکل سول لائن منور احمد ڈوگر کی سربراہی میں سب انسپیکٹر ریاست علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مدثر کا رکشہ برآمد کر کے اُسے مالک کے حوالے کردیا۔

نابینا شخص نے اپنا رکشہ واپس مل جانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں بھی دعائیں دیں۔ ایس پی سول لائنز نے کامیاب کارروائی اور معذور شہری کی مدد کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔





Source link

Exit mobile version