اپنے بیان میں نتن گڈکری نے ہندوستانی آئین میں شامل سیکولرازم کے اصول پر بھی زور دیا اور کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کو سیکولر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص کبھی سیکولر نہیں ہو سکتا لیکن ریاست، حکومت اور انتظامیہ کو سیکولر ہونا ہوگا۔
ناگپور کے رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی کی تیزی سے توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “جیسے جیسے فصل بڑھتی ہے، بیماریاں بھی بڑھتی ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس بہت ساری فصلیں ہیں، جو اچھے اناج کے ساتھ ساتھ کچھ بیماریاں بھی لاتی ہیں اس لیے ہمیں ایسی بیمار فصلوں پر جراثیم کش کا چھڑکاؤ کرنا پڑتا ہے۔