urdu.website
باتوں باتوں میں... طارق بٹ... اپریشن ردالفساد - URDU WEBSITE باتوں باتوں میں
تیس سال پہلے جب طارق بٹ آئینہ دیکھتا تھا تو اسے بہت اچھا لگتا تھا جوانی کا دور دورہ تھا چہرے پر داڑھی مونچھ کا دور دور تک نام و نشان تک نہ تھا کالے سیاہ بال اور سرخی مائل چہرے کی رنگت بار بار آئینہ دیکھنے کو مجبور کرتی سنورے ہوئے بالوں کو خواہ مخواہ دن میں کئی بار سنوارنے کو دل چاہتا مگر آج تیس سال بعد وہی آئینہ چہرے کے نقوش کو اتنا بھدا بنا کر دکھاتا ہے کہ صبح کا دیکھا آئینہ پھر سارا دن دیکھنے کی تمنا نہیں رہتی ایک بار آئینے کی اس بے رخی اور بے وفائی پر تلملاتے ہوئے اس پر ایک موٹا سا پتھر دے مارا مگر اس کے بعد آئینے نے جو شکل کا حلیہ بگاڑا دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی ہمت نہ ہوئی ہاں البتہ آئینہ بدلنا پڑا - بہت دیر بعد بات سمجھ میں آئی کہ قصور بے چارے آئینے کا نہیں تبدیلیاں تو ما بدولت کی شکل مبارک میں آئی ہیں آئینہ تو وہی دکھائے گا جو اصل میں ہے
admin