Site icon اردو

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے دسویں روز جاپانی تھیٹر گروپ نے کامیڈی ڈارمہ پیش کر دیا


  کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ آب و تاب سے جاری ہے فیسٹیول کے دسویں روز جاپانی تھیٹر گروپ ”گومبو“ کی جانب سے کامیڈی ڈارمہ “آر یو لووین اِٹ” انگزیزی زبان میں پیش کیا گیا۔

جاپانی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور تالیاں بجا کر خوب داد دی گئی، ڈرامے کی تھیم “جاپانی تہذیب و تمدن پر مغربی ثقافت کے اثرات” ہیں جس کو علامتی طور پر  مزاحیہ انداز (بلیک کامیڈی) میں بیان کیا گیا تھا۔

اس ناٹک کی کہانی کو ایک خیالی تھیم پارک “واک ڈونلڈز لینڈ” میں ترتیب دیا گیا اور فاسٹ فوڈ انڈسٹری کو عالمگیریت اور اس کے عالمی اثرات کی علامت کے طور پر پیش کیا۔

ڈرامہ کی کہانی جاپان کے عصری سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی نظر آتی ہے روایتی تھیٹر کی تکنیک جیسے کابوکی اور جاپانی تلوار کے کھیل کو جدید پاپ کلچر کے عناصر جیسے گوتھک لولیتا کے ساتھ ملا کر پروڈکشن سامعین کو عصری جاپانی ثقافت کی ایک منفرد جھلک پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2نومبر تک جاری رہے گا جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ کام سے حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ آرٹس کونسل کے ممبران 50فیصد رعایت پر آرٹس کونسل سے بآسانی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔





Source link

Exit mobile version