Site icon اردو

وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، ڈیوٹی پر معمور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا


  اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر معمور جوانوں کاحوصلہ بڑھایا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ پاک آرمی کے جوان بھی موجود تھے وزیرداخلہ نے ڈیوٹی پر معمور پاک فوج  اور پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ  کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ کا اسلام آباد کا فضائی دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان

انہوں نے کہا تھا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔





Source link

Exit mobile version