Site icon اردو

ملائیشیا کو 1 لاکھ ٹن چاول اور 200 ملین ڈالر کا گوشت برآمد کیا جائیگا، وزیر اطلاعات


  اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم کی آمد ہماری معیشت کے لیے بہترین ثابت ہورہی ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کی آمد ہماری معیشت کے لیے بہترین ثابت ہورہی ہے، یہاں سے ملائیشیا گوشت ایکسپورٹ کیا جائے گا اسی طرح چاول کی ایکسپورٹ بڑھائی جائے گی۔

انہوں ںے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور اے آئی کے معاملات میں فروغ دیا جائے گا، ابتدائی طور پر ایک لاکھ ٹن چاول اور 200 ملین ڈالر کا گوشت پاکستان سے ملائیشیا ایکسپورٹ کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ باہر کے وفود کا پاکستان آنا، تجارت کے فروغ کے اعلانات ملک کے لیے بہترین ثابت ہورہے ہیں، سعودیہ عربیہ کے اعلیٰ سطح وفد کی آمد جلد متوقع ہے، شنگھائی کانفرنس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ہے جس میں بارہ ممالک کے سربراہان پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ٹیکس فائلرز دگنے ہوگئے ہیں اس اضافے سے ٹیکس کلیکشن زیادہ ہوگی آئندہ دنوں میں فائلرز کی تعداد مزید بڑھے گی، اسٹاک ایکس چینج میں روزانہ ریکارڈ بن رہے ہیں، مہنگائی میں کمی آئی ہے، شرح سود نیچے آئی ہے، پیٹرول کم ہوا ہے، ایکسپورٹ 14 فیصد بڑھ گئی ہیں، تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، یہ سب معاشی بہتری کے اشاریے ہیں۔





Source link

Exit mobile version