فوٹو: کرک انفو

فوٹو: کرک انفو

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

گال میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکا نے اننگ اور 154 رنز کے بھاری مارجن سے جیت نیوزی لینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلا ٹیسٹ میچ 63 رنز سے جیتا تھا جبکہ گزشتہ سال کیویز نے اپنی سر زمین پر سری لنکا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جس کا سری لنکا نے حساب برابر کردیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلی اننگ 5 وکٹوں کے نقصان پر 602 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔ سری لنکا کے تین بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں۔

کمیندو مینڈس نے نا قابل شکست 182 رنز کی اننگ کھیلی، دنیش چندی مل 116 اور کوشل مینڈس 106 کے ساتھ نمایاں رہے۔

رنز کا پہاڑ دیکھ کر نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 88 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن ہوگئی۔ پربھات جے سوریا نے 33 رنز دے کر 6 جب کہ نشان پیئرس نے 42 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگ میں کیویز نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن پوری ٹیم صرف 360 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ اس بار نشان پیئرس نے 6 جب کہ پربھات جے سوریا نے 3 شکار کیے۔

مینڈس کو 182 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ پربھات جے سوریا کو 18 وکٹیں اڑانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔





Source link

By admin