Site icon

وزیر اعظم سے ورلڈبینک کے صدر کی ملاقات، پاکستانی ترقیاتی اہداف کے عزم کا اعادہ


فوٹو پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈبینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے ملاقات کی اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کیلیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے ملاقات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے عالمی بینک کی جانب سے حکومت پاکستان کے ساتھ اقتصادی اصلاحات، غربت میں کمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت پاکستان کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کو سراہا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آئی ایم ایف سربراہ کا معاشی استحکام کیلئے تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے پالیسی، انتظامی اور تنظیمی اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے توانائی، مالیات اور محصولات کے شعبوں میں اصلاحات نافذ کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کو سراہا گیا

 

شہباز شریف نے کہ کہ پاکستان معاشی اصلاحات کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے آب نظام، توانائی اور انسانی ترقی سمیت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جدید مالیاتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم اور عالمی بینک کے صدر نے ویژن 2025 اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اسے بھی پڑھیں: پاکستان جی ایس پی پلس سے متعلق بین الاقوامی کنونشنز کو نافذ کرنے کیلیے پُرعزم ہے، وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ، بل گیٹس، اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔





Source link

Exit mobile version