[ad_1]

(فوٹو: اسکرین گریب)

(فوٹو: اسکرین گریب)

دیر لوئر: پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں کٹوتی اور ٹیکسز کیخلاف سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں کٹوتی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا۔ شہید چوک تیمرگرہ پہنچ کر مظاہرین نے اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین کی جانب سے احتجاجاً سڑک بلاک کردی گئی، جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اکتوبر میں پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

By admin