Site icon

کراچی میں صالح بھوتانی کے گھر چھاپے پر سندھ حکومت کا بلوچستان سے سخت احتجاج


  کراچی: سندھ حکومت نے بلوچستان پولیس کی جانب سے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان صالح بھوتانی کے گھر چھاپے پر بلوچستان حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو احتجاجی خط لکھ دیا، خط کے مطابق 22 ستمبر کی رات گزری تھانہ کی حدود میں صالح بھوتانی کے گھر پر سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر بلوچستان پولیس نے چھاپہ مارا۔

خط میں کہا گیا کہ بلوچستان پولیس کا یہ عمل مکمل طور پر غیر قانونی تھا، بلوچستان پولیس کے اس عمل پر حکومت سندھ کے سنجیدہ تحفظات سے آگاہ کررہے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ  نے  محکمہ داخلہ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔





Source link

Exit mobile version