Site icon

کرن جوہر کا نیٹ فلکس ڈیبیو: نامور اداکاراؤں کے ساتھ نئی ویب سیریز کی تیاری


فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے اپنی پہلی OTT پروجیکٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔

نئی ویب سیریز میں کئی مشہور خواتین اداکاراؤں کو شامل کیا جائے گا، کرن جوہر نے سیریز کے لیے اسکرپٹ کو مکمل کر لیا ہے اور اس کی ابتدا 2025 میں ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کرن جوہر اس پروجیکٹ پر اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

ویب سیریز اب کاسٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور مقصد یہ ہے کہ معروف اداکاراؤں کا ایک شاندار گروپ جمع کیا جائے۔

یاد رہے کہ کرن جوہر اس ویب سیریز کے بعد ایک بڑی ایکشن فلم کے ساتھ دوبارہ سنیما میں واپسی کریں گے۔





Source link

Exit mobile version