Site icon

شکاگو، ٹرین میں سوئے مسافروں پر اندھادھند فائرنگ، 4 افراد ہلاک


شکاگو: امریکی ریاست شکاگو میں ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے 4 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔

واقعہ فار ایسٹ پارک بلیو لائن اسٹیشن پر پیش آیا، فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ چوتھے شخص کی لویولا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں موت ہو گئی۔

پولیس حکام نے سیکیورٹی فوٹیج کا جائزہ لینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال متاثرین کی شناخت ممکن نہیں۔

بعد ازاں ایک مشتبہ شخص کو ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فاریسٹ پارک کے ڈپٹی چیف کرس چن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایک ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔

The post شکاگو، ٹرین میں سوئے مسافروں پر اندھادھند فائرنگ، 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

Exit mobile version