Site icon

پیپلزپارٹی نے سندھ میں نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا


  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ میں نئے عہدیداروں کو اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے مختلف اضلاع میں نئے عہدیداروں کو مقرر دیا۔ لاڑکانہ میں صدر خورشید جونیجو اور جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری مقرر، قمبر شھدادکوٹ میں صدر قمرالدین گوپانگ اور جنرل سیکریٹری غلام محمد اسران مقرر، ضلع شکارپور میں بابل بھیو صدر اور ذوالفقار کماریو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کشمور میں گل محمد جکھرانی صدر اور جنرل سیکریٹری الطاف احمد کھوسو، جیکب آبادا میں لیاقت لاشاری  صدر اور رضوان اوڈھو جنرل سیکریٹری، سکھر میں جاوید شاھ صدر بئریسٹر ویرم خان مہر جنرل سیکریٹری، خیرپور میں نواب وسان صدر اعجاز احمد کھڑو جنرل سیکریٹری مقرر، شھید بینظیر آباد میں سلیم زرداری صدر اور علی حیدر شاھ کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح نوشہرو فیروز میں سہیل عباسی صدر، مسرور راجپر جنرل سیکریٹری، ضلع سانگھڑ میں علی حسن ہنگورجو صدر جہانگیر جونیجو جنرل سیکریٹری، میرپورخاص میں میر منور تالپور صدر، جنید بلند خان جنرل سیکریٹری، تھرپارکر میں غلام حیدر سمیجو صدر اور سشیل ملانی جنرل سیکریٹری مقرر جبکہ ٹھٹہ میں صادق میمن کو صدر اور امتیاز قریشی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں اصغر ہالیوپوٹو صدر اور ڈاکٹر سجاد چانڈیو جنرل سیکریٹری مقرر، ٹنڈو الہیار میں ظہیر پتافی کو صدر گل محمد باغی کو جنرل سیکریٹری مقرر،جامشورو میں آصف شاہ صدر ڈاکٹر موھن لال جنرل سیکریٹری، سجاول میں محمد علی ملکانی صدر اور ریحانہ لغاری کو جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے۔

چئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔





Source link

Exit mobile version