Site icon

مکیش امبانی سے بھارت کے امیر ترین شخص کا تاج چھن گیا، دولت میں 25 فیصد کمی


نئی دہلی: بھارت کے معروف صنعتکار اور رلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی سے ملک کی امیر ترین شخصیت کا اعزاز چھن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی دولت میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 25 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اُن کے اثاثوں کی مالیت 10.14 لاکھ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

اڈانی کی دولت میں جہاں 25 فیصد کمی ہوئی وہیں بھارت کے مقامی صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کے اثاثوں میں 95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ بھارت کے امیر ترین شخص بن گئے۔

بھارت کے معروف تحقیقی اور سرمایہ کاری گروپ کی جانب سے جاری ہونے والی معلومات کے مطابق اڈانی کے اثاثوں کی مالیت اب 11.16 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ وہ ہندوستان کے امیر ترین شخص بن گئے۔

انڈیا کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوُروُن کے مطابق فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے  مالکشیو نادر کی دولت ایک فیصد اضافے کے بعد 3.14 لاکھ کروڑ ہے جبکہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے مالک سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر رہے۔

 





Source link

Exit mobile version