Site icon

بھینس کالونی میں ٹریفک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا


کراچی: سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 11 شہریار کالونی میں باڑے کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 7 سالہ شفاعت کے نام سے کی جبکہ حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا تاہم سکھن پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔





Source link

Exit mobile version