Site icon

قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر رات گئے بھی کام جاری


(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

 لاہور: چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنے والے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر رات گئے بھی کام جاری ہے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پیش رفت کا جائزہ لینے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

چئیرمین پی سی بی نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اضافی لیبر اور مشینری لگا کر کام جلد مکمل کیا جائے۔

محسن نقوی نے بارشوں کے پیش نظر کام کو ٹائم لائن کے اندر پورا کرنے کی پلاننگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 3 شفٹ میں کام جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے، پوری ٹیم دن رات محنت کرے اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کے کام کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

ایف ڈبلیو او کے حکام نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایف ڈبلیو او۔ پی سی بی اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔





Source link

Exit mobile version