Site icon

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے اگلے ایڈیشن میں زمبابوے شامل


(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے اگلے ایڈیشن میں زمبابوے بھی شامل ہوگا۔

29-2026 دورانیے کیلیے چیمپئن شپ میں زمبابوے کی شمولیت سے ٹیموں کی تعداد 10 سے 11 ہوجائے گی، یہ چیمپئن شپ ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں ٹیموں کی براہ راست کوالیفکیشن کا راستہ ہے۔

رواں دورانیے کی چیمپئن شپ میں آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کو شامل کیا گیا تھا، گذشتہ ماہ  ہی آئی سی سی کی جانب سے ممبر بورڈز کو اس میں زمبابوے کی شمولیت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا۔





Source link

Exit mobile version