Site icon

سمانتھا رتھ پربھو کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران ہوگئے


فوٹو : ویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ ادکارہ سمانتھا رتھ پربھو حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب میں نئے روپ میں نظر آئیں جس پر مداح حیران ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس پر مداحوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

مداحوں کو سمانتھا کی پہچان میں مشکل پیش آئی اور انہوں نے ان کے وزن میں کمی پر حیرانی ظاہر کی۔

ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ سمانتھا نے ممکنہ طور پر متعدد سرجریز کروائی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی معصومیت متاثر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سمانتھا جلد ہی ’سٹیڈل ہنی بنی‘ نامی بھارتی سیریز میں نظر آئیں گی، جو 7 نومبر کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔





Source link

Exit mobile version