Site icon

کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2: نیدرلینڈز نے امریکا کو 27 رنز سے شکست دے دی


روٹرڈیم: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 27 رنز سے شکست دے دی۔

روٹرڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 24 ویں میچ میں امریکا کی ٹیم 207 رنز کے تعاقب میں 46 ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

امریکا کی جانب سےکپتان مونانک پٹیل 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرمیت سنگھ 20، شایان جہانگیر 20، نوستھوش کینیگے 17، ابھیشیک پرادکر 12، شیڈلے وین شالکویک 12، مِلند کمار 9، ایرون جونز 8، سمیت پٹیل 3 اور اسٹیون ٹیلر 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوانوئے ڈرائسڈیل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کائل کلین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پال وین میکرین نے 3 جبکہ آریان دت اور ویوین کِنگما نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سےقبل امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 50 ویں اوور میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے میکس او ڈوڈ 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مائیکل لیوٹ 33، نوح کروس 27، وکرمجیت سنگھ 18، آریان دت 10، کائل کلین 6، موسیٰ احمد 6، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 2، ویوین کنگما اور کلیٹن فلائیڈ1،  1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پال وین میکرین 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ، شیڈلے وین شالکویک اور نُستھوش کنیگے نے 2، 2 جبکہ اسٹیون ٹیلر، ملند کمار، جوانئے ڈرائسڈیل اور ابھیشیک پرادکر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

Exit mobile version