Site icon اردو

عمران خان نے ملک کیخلاف سازشیں کیں اور فیض حمید ان کے ساتھ شامل تھے، عطا تارڑ


  اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں بدامنی پھیلائی اور جنرل (ف) فیض اس سازش کا حصہ تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی،  انہوں نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کیا، پہلی موٹر وے تعمیر کروائی، ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں اور اب ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن اقدام اٹھایا۔

یہ پڑھیں : نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی ہے، وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کیلئے پچاس ارب روپے مختص کئے ہیں، پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

فوج میں گرفتاریوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا اپنا میکنزم ہے، ایک سیاسی لیڈر نے ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو پروان چڑھایا، انہوں نے ملک میں بدامنی پھیلانے اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کیں، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ان کی سازش میں شامل تھے۔





Source link

Exit mobile version