Site icon URDU WEBSITE

اسلام آباد سے مشکوک بھارتی شہری گرفتار

نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف ایٹ کچہری کے قریب رہائش پذیر ایک شخص کو مشکوک جان کر اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ شناختی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مشکوک شخص کا نام شیخ نبی ہے اور اس کا تعلق بھارت سے ہے۔

پولیس نے بھارتی شہری کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Exit mobile version