Site icon

نوواک جوکووچ کو سالوں کے صبر کا پھل مل گیا


(فوٹو: انٹرنیٹ)

پیرس: سرب ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاراز کو سنسنی خیز انداز میں شکست دے کر طویل عرصے سے منتظر اولمپک ٹائٹل حاصل کرکے کیریئر ‘گولڈن سلم’ مکمل کرلیا۔

جوکووچ، جنہوں نے مردوں کے ریکارڈ 24 بڑے مقابلے جیتے ہیں اور عالمی ٹینس میں ہر بڑا ٹائٹل جیتا ہے، نے آخر کار اپنے پانچویں گیمز میں اولمپک گولڈ میڈل جیتا۔

37 سالہ سربین کھلاڑی نے سال کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرنچ اوپن اور ومبلڈن چیمپیئن الکاراز کو پیرس میں شائقین کے سامنے 7-6 (7-3)، 7-6 (7-2) سے شکست دی۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین گولڈ میڈل کے حصول کی جنگ تین گھنٹے جاری رہے بالآخر فتح نوواک جوکووچ کے نام رہی۔

اسپین کے الکاراز کو گلے لگانے کے بعد جوکووچ فوری طور پر رونے لگے اور کورٹ کے وسط میں گھٹنوں کے بل گر پڑے۔

اس کے بعد انہوں نے سربیا کا جھنڈا لہرایا اور اپنے اہل خانہ اور معاون ٹیم کے ساتھ جشن منانے کے لیے شائقین کے اسٹینڈز میں داخل ہوئے۔

جوکووچ رافیل نڈال، سرینا ولیمز، آندرے اگاسی اور اسٹیفی گراف کے بعد ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں ‘گولڈن سلم’ جیتنے والے صرف پانچویں کھلاڑی ہیں۔





Source link

Exit mobile version