Site icon

راولپنڈی میں 200 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ


راولپنڈی کے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا۔

تفیصلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران چین کی حکومت کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے معاہدہ طے پایا گیا جس کے تحت اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں پبلک الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

اس بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کے لئے بین الاقوامی معیار کا پبلک ٹرانسپورٹ سروس کا پروجیکٹ منظور کرلیا ہے جس کے تحت راولپنڈی شہر اور کینٹ کے مخلتف روٹس پر 200 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

اس پروجکیٹ کی تکمیل سے شہر یوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر ہوں گی، پرانے جی ٹی ایس بس سروس کا ڈپو جو کہ چوہڑ چوک میں واقع ہے وہاں پر 100 بسوں کی گنجائش کے لیے بس اڈہ اور راولپنڈی کینٹ آدم جی روڈ کے پرانے اڈے پر جدید بس ٹرمینل تعمیر کیے جائیں گے جہاں بسوں کے لئے  چالیس الیکٹرک چارجر نصب کیے جائیں گے۔

الیکٹرک بس سروس کا روٹ نمبر ایک اسلام آباد انٹر نیشنل ائر پورٹ سے براستہ جی ٹی روڈ سے ای ایم ای کالج  کوہ نور مل  چوہڑ چوک سٹاپ ریڈیو اسٹیشن راولپنڈی ریس کورس سٹاپ سے ریلوے اسٹیشن سٹاپ تک ہوگا۔

روٹ نمبر دو ریلوے اسٹیشن سے حیدر روڈ میٹرو اسٹیشن صدر سے راولپنڈی جم خانہ جھڈا چچی کچہری سے چک لالہ اسکیم تھری تک ہوگا۔

روٹ نمبر تین ٹی چوک سے ڈی ایچ اے فائیو بحریہ فیز ون بحریہ فیز سات سواں پل سے ایوب پارک مورگاہ  سے کچہری چوک،  اڈیالہ جیل سے گلشن جناح خواجہ کارپوریشن لال کڑتی سے میٹرو اسٹیشن صدر تک ہوگا۔





Source link

Exit mobile version