Site icon

اجے دیوگن اور تبو کی نئی فلم پیسے کمانے میں سست روی کا شکار


فلم ‘اوروں میں کہاں دم تھا’ 2 اگست کو ریلیز ہوئی : فوٹو : پوسٹر

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘اوروں میں کہاں دم تھا’ دو دن میں باکس آفس پر صرف 4 کروڑ روپے کما سکی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اجے دیوگن نے ریلیز سے قبل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فلم کی تشہیری مہم بھی چلائی تھی لیکن اس کے باوجود اُن کی فلم ناکام نظر آرہی ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ فی الحال! فلم ‘اوروں میں کہاں دم تھا’ کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ آئندہ آنے والے دنوں میں باکس آفس پر زیادہ بزنس کرے گی۔

فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ میں ایک ایسے شخص (اجے دیوگن) کو دکھایا گیا ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس قید کاٹ کر جیل سے رہا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ کے مرد اداکاروں کو زیادہ معاوضہ ملنے پر اداکارہ تبو بھڑک اُٹھیں

’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی کہانی رشتوں کی پیچیدگی اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے، فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن اور تبو کے علاوہ جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کی ریلیز پانچ جولائی کو شیڈول تھی لیکن پرابھاس کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔





Source link

Exit mobile version