Site icon

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی،7 کروڑڈالرز کا بجٹ مختص


  کراچی: آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے 7 کروڑڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی ہے،

بھارتی میڈیا کے مطابق  بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کی زیرسربراہی مالیاتی اور تجارتی کمیٹی نے بجٹ کی جانچ پڑتال  کے بعد منظوری دی ، پی سی بی  اور آئی سی سی کے  فنانس ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ تیار کرکے منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ‘چیمپئینز ٹرافی نہ کھیلی! تو ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اپنے فیصلے کیلئے آزاد ہے’

منظور شدہ بجٹ کے ساتھ  اضافی اخراجات کے لیے 45 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں،اضافی اخراجات کی منظوری نے قیاس آرائیاں پیدا کی ہیں کہ بھارت کی جانب سے اپنی کرکٹ  ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کی صورت میں بیک اپ فنڈز رکھے گئے ہیں اور چند میچ دیگر مقامات پر کھیلے جائیں گے، البتہ اس رقم کو کم تصور کیا جارہا ہے،

مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2025؛ بھارت کو بھی پاکستانی بائیکاٹ کا خدشہ ستانے لگا

ذرائع نے  یہ بھی بتایا کہ اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ میں دوبارہ  بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں ، ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں دوسری بار کھیل سکتے ہیں، اے سی سی الجھنوں اور تاخیر سے وینیو کی تبدیلی اور ٹورنامنٹ کے دوران اضافی اخراجات کے باوجود پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 سے منافع کمانے میں کامیاب رہی، یہ منافع پاک بھارت میچز کی وجہ سے ہوا۔





Source link

Exit mobile version