Site icon

جماعت اسلامی دھرنا؛ راولپنڈی انتظامیہ کا شرکاء کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنیکا حکم


فوٹو : جماعت اسلامی فیس بک

 راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شامل شرکاء کو مکمل سیکیورٹی اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں میونسپل کارپوریشن، واسا اور پی ایچ اے سربراہان کو تمام سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرکاء کی سیکیورٹی اور سہولیات کے لیے اسٹاف مشینری فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں؛ جماعت اسلامی کے حکومت سے مذاکرات طے، لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز، وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔ مذاکرات کا پہلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔





Source link

Exit mobile version