بھارت نے جارحیت کی تو ہمارا جواب اس کی نسلیں یادرکھیں گی:ایئرچیف مارشل سہیل امان

Air Chief Marshal Sohail Aman

سکردو- پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو ہمارا جواب اس کی نسلیں یادرکھیں گی اور پاک فضائیہ کے لئے کوئی بھی صورتحال مشکل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے فارورڈ آپریشنل بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو بھارتی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے،پی اے ایف وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔

وہ گاﺅں جہاں امریکی اداکار ہ خفیہ طور پہ کئی سالوں سے لوگوں کو پیسے بھیج رہی ہے، آج اس گاﺅں کی کیا حالت ہے، جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا،خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

انہوں نے مزیدکہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فورس ہے،فضائیہ کے حالیہ آپریشنز دنیا بھرکی فورسز سے بہتر تھے ،دشمن کے بیانات پر قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی کو بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم ہر وقت تیار ہیں۔

سہیل امان کا کہنا تھا کہ معمول کی آپریشنل سرگرمی ہے اور آپریشن ضرب عضب ہو یا ردالفساد ان میں پاک فضائیہ کا کردار بھرپور تھا۔واضح رہے کہ بھارتی ایئرچیف کی دھمکیوں کے بعد پاک فضائیہ کی تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسز کو آپریشنل کردیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں