کسی نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی جسارت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے: نیول چیف

Admiral Muhammad Zakaullah

لاہور – نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ جدید ہتھیاروںسے لیس ہے اور ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لئے تیار ہے۔ پاکستا ن ایک امن پسند ملک ہے جو اپنے جائز اقتصادی اور سکیورٹی مفادات کے حصول کے لئے کوشاں ہے ۔ کسی نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی جسارت کی تو سمندری حددو کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہمارے خطے میں غیر علاقائی بحری افواج کی کثیر تعداد میں موجودگی بھی اس امر کی دلیل ہے کہ کہ وسائل اور اثر و رسوخ کی تلاش تغیر پذیر اور غیر یقینی دنیا میں ہمسری اور نئی صف بندیوں کو جنم دیتی ہے ، ہمارے خطے کے ممالک کی توجہ سمندر کی جانب مبذول ہو رہی ہے اور بحری افواج کو سٹریٹیجک اور روایتی انداز سے ترقی دینے کے لئے کثیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ تاہم موجودہ صورت حال میں ایک مضبوط بحری فورس کی ضرورت پہلے کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 46 ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے پاک بحریہ ، پاک آرمی،پاک فضائیہ کے 43 اور دوست ممالک ا±ردن، انڈونیشیائی ، بنگلہ دیش ، چین ، سری لنکا ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، ملائیشیاء، مصر ، میانمر اور نائیجریا کے 20 آفیسرز کو وار سٹڈیز (میری ٹائم) میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گریجوایٹنگ آفیسرز کو مخاطب کرکے نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قائد کی حیثیت سے آفیسر کو پیشہ ورانہ انداز میں جرات مندی کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونا چاہئے اور اپنے اپنے ملک کی بحری افواج کی بہتری کے لئے یہاں سے حاصل کئے جانے والے علم اور مہارتوں کا بہترین استعمال کرنا چاہئے۔
پاکستان نیوی سٹاف کورس میں دوست ممالک کے آفیسرز کی حوصلہ افزاءشرکت کا حوالہ دیتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور پاک بحریہ کے آج کے بعد مزید بیس سے زائد سفیر اور دوست ہوں گے اور میں ا±مید کرتا ہوں کہ دوست ممالک کے یہ آفیسرز پی این وار کالج میں کورس کے دوران بنائے جانے والے دوستوں کے ساتھ اپنی دوستی قائم و دائم رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں