اعظم سواتی سپریم کورٹ کے ایکشن پر مستعفی ہوئے

اسلام آباد تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوری کلچر نہیں ، اعظم سواتی سپریم کورٹ کے ایکشن پر مستعفی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگراخلاقی طور پر کوئی وزیرمستعفی ہوتاہے تو وہ پہلے دن ہی استعفیٰ دے دیتاہے ، سپریم کورٹ کے ایکشن کے باعث اعظم سواتی استعفیٰ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری کلچر ہے ہی نہیں ہے ، ایک بندہ نااہل ہوجاتاہے کہ لیکن پارٹی کی قیادت چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتا ، ایک شخص کی پارٹی الیکشن ہار جاتی ہے لیکن وہ پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کیلئے تیار نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں 2013تک بہت سی جمہور ی روایات موجودتھیں لیکن ان پر بعد میں عمل درآمد نہیں کیا گیا ، اگر آج بھی انتخابات ہوجاتے ہیں تو پھر بھی ہنگ پارلیمنٹ ہی وجود میں آئے گی اور ایک سال بعد بھی الیکشن ہوئے تو بھی صورتحال یہی رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں