پاک امریکا دوستی کے 70سال کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

پاکستانی سفارتخانے میں ڈی سی پاسپورٹ تقریبات کا آغاز،پاک امریکا دوستی کے 70سال کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
واشنگٹن – واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈی سی پاسپورٹ تقریبات کا آغازہوا جس میں پاک امریکا دوستی کے 70سال کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے دوران پاکستانی اور امریکی شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے، پاکستانی سفیراعزاز چوہدری70سالہ دوستی کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں سجائے گئے سٹالز پرتمام صوبوں سے پاکستان کے ثقافتی ورثے کی نما ئندگی ،تصاویر،روایتی زیورات اور ملبوسات کی نمائش کی گئی۔تقریب میں پاکستانی اورامریکی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ فنکاروں نے قومی دھنوں پر ٹیبلوزبھی پیش کیے۔

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ 70 سالہ تقریب کاعنوان امن سب کے لیے رکھنے کا مقصدد نیا کو امن ،امید،محبت اور دوستی کا پیغام دینا ہے۔تقریب میں پاکستانی ثقافت کو بہترین انداز میں اجاگرکیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کی دوستی کا آغاز1947میں ہوا تھااور2017میں اسے پورے70سال ہو گئے ہیں