مخالفین کا ایجنڈا تخریب کاری، الزام تراشی اور گالیاں دینا ہے، وزیراعظم

لیہ: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو مزید پرانا کردیا اور ان کا ایجنڈا گالیاں دینا، الزام تراشی اور تخریب کاری ہے۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مخالفین نے 4 سال میں کوئی کام نہیں کیا، ان کا ایجنڈا جھوٹ، غیبت، الزام تراشی، دشنام تراشی اور تخریب کاری ہے، وہ ہمیں روز گالیاں دیتے ہیں لیکن ہم جواب گالی سے نہیں دیں گے بلکہ پاکستان کی ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے، ہم کسی پر الزام تراشی نہیں کرتے اور نہ ہی کسی پر کیچڑ مٹی اچھالتے ہیں، سیاسی حریف ہم پر نئے نئے الزمات لگاتے ہیں لیکن ان کی یہ مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی، وہ لیہ میں اپنا امیدوار لے آئیں اگر ضمانت نہ ضبط ہوگئی تو پھر کہنا، لیہ والوں نے 2013 میں کرپٹ افراد کو مسترد کردیا تھا اور آئندہ بھی کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تیز ترقی کا وژن محنت کشوں کی جدوجہد کی بدولت ہی ممکن ہے