لیموں میں یہ قدرتی چیز ملا کر آپ اپنے سفید بالوں کو پھر سے سیاہ کرسکتے ہیں، جانئے انتہائی آسان اور مفید قدرتی نسخ

ندن(نیوزڈیسک) وقت گزرنے کے ساتھ یابعض اوقات کسی بیماری کی وجہ سے بالوں کی سیاہ رنگت سفید ہوجاتی ہے اور لوگ مختلف طرح کے ہیر کلر یا ڈائی استعمال کرتے ہیں جن کا اپنا ایک نقصان ہے۔آئیے آپ کو لیموں اور ناریل کے تیل کی مدد سے سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا قدرتی اور آسان طریقہ بتاتے ہیں۔
ناریل کا تیل لوریک ایسڈاور فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے اور ان کی رنگت بھی سیاہ رہتی ہے۔اس کے استعما ل کی وجہ سے بالوں میں پروٹین کی کمی دور ہوتی ہے اور وہ مضبوط اور توانا ہوتے ہیں۔لیموں کا رس بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرنے میں مدددیتاہے۔اس میں موجود وٹامن بی،سی اور فاسفورس سفید بالوں کو سیاہ کرتے ہیں۔
اجزا
ناریل کا تیل
تین چھوٹے چمچ لیموں کا رس
لگانے کی ہدایات:
بالوں کی لمبائی کو دیکھتے ہوئے ناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملائیں اور بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔اسے ایک گھنٹہ تک لگا رہنے دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے سر دھولیں۔یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور دہرائیں۔اس طریقے سے نہ صرف سفید بال سیاہ ہوں گے بلکہ سر میں موجود خشکی بھی دور ہوگی۔

کیٹاگری میں : صحت