عمران خان نے پاناما کیس فیصلے پر قوم سے جھوٹ بولا

”عمران خان نے پاناما کیس فیصلے پر قوم سے جھوٹ بولا “، نواز لیگ نے کپتان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
لیگی رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پاناما کیس پر عدالتی فیصلے کے حوالے سے قوم سے جھوٹ بولا ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے قوم سے جھوٹ بول کر آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ورزی کی ہے اور اب وہ صادق اور امین نہیں رہے لہذٰا انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دیا جائے ۔
درخواست میں پیمرا اور عمران خان کو فریقی بنایا گیا ہے جبکہ ا س کے ساتھ عمران خان کے انٹرویوز اور پاناما کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد تاثرات بھی شامل ہیں ۔
یاد رہے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے تھے کہ انہوں نے وزیر اعظم کے بارے جھوٹا ہونے جیسے ریمارکس نہیں دیے مگر بعض رہنما عدالتی فیصلے کی غلط تشریخ کر رہے ہیں ۔