شاہد آفریدی کوکرکٹ اکیڈمی کے لیے جگہ دینے کوتیارہیں:میئرکراچی


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے ایم سی کے گراونڈ میں اکیڈمی قائم کریں،ان کوکرکٹ اکیڈمی بنانے میں ہم ہرممکن مدددیں گے۔واضح رہے کہ آل راونڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے سندھ حکومت سے کئی بار کہا کہ مجھے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کے لئے جگہ دیں لیکن انہوں نے جگہ دینے سے انکار کردیا تھا۔