سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کا فیصلہ پاکستان کے ساتھ مشاورت سے کریں گے :چینی وزیر خارجہ

اسلام آباد -چین نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں تیسرے فریق کی شمولیت کا فیصلہ پاکستان سے مشاورت اور باہمی اتفاق رائے سے ہی کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ڈیلی پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین پاک چین اقتصادی راہداری میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کا سوچ سکتاہے ہے لیکن یہ پاکستان سے مشاورت اور باہمی اتفاق رائے سے ہی کیا جائے گا ۔چینی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ معلوم نہیں کہ بھارت پاکستانی جنرل کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کی گئی پیشکش کو کس طرح دیکھتاہے۔
انہوں نے کہاہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے سی پیک کی تعمیر کو تعاون کیلئے فریم ورک سمجھتے ہیں جس کا مقصد مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی طویل مدتی ترقی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں امید ہے کہ سی پیک نہ صرف پاکستان اور چین کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دے گا بلکہ یہ خطے میں امن و استحکام میں بھی بڑا کردار ادار کرے گا۔
واضح رہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کو سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے دعوت بھی دی تھی ۔