سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان نے بھارتی بورڈ کو قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے کے نقصان کے ازالہ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہےکہ باہمی سیریز نہ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا جس کا ازالہ کیا جائے۔ قانونی نوٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے ایک ہفتے میں نوٹس کا جواب نہ دینے پر پی سی بی معاملہ عدالت میں لے کر جائے گا۔
اضح رہے کہ 2014 میں بگ تھری کی حمایت کے صلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 3 سیریز ضائع ہو چکی ہیں جن میں سے 2 کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی۔