ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں دو میاں بیوی نے رضاکارانہ طور پر گونگے اور بہرے بچوں کو قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں حفظ کرانے کا منفرد سلسلہ شروع کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری سلطان الحمود اور ان کی اہلیہ وفاء الحمید نے خود کو گونگے بہرے بچوں کو قران کریم سکھانے کے لیے وقف کیا ہے۔ سلطان الحمود کے پاس ایسے 20 بچے ہیں جب کہ وفاء الحمیدان پانچ گونگی بہری بچیوں کو القصیم کی الرس گورنری میں واقع جامع مسجد الشیخ صالح الحناکی میں ہفتہ وار تعلیم دیتے ہیں۔سلطان حمود کے گونگے بہرے شاگردوں نے دو سال میں قرآن کریم کا آخری پارے کا حفظ مکمل کر لیا ہے اور وہ پورا قرآن کریم حفظ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ خصوصی بچوں کو قرآن کریم سکھانے کا یہ باعث برکت کام نماز مغرب اور عشاء کے درمیان انجام دیا جاتا ہے۔گونگے بہرے بچوں کے استاد سلطان حمود سے پوچھا گیا کہ گونگے بہرے بچوں کو قرآن کیسے سکھاتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ان بچوں کو اشاروں کی مدد سے حروف کی شناخت کرائی جاتی ہے۔ اس کے بعد انہیں الفاظ سکھائے جاتے ہیں۔ بچے کاغذ پر لکھ کر درست حروف کی نشاندہی کرتے ہیں۔ خاص طورپر گونگے بچے زبانی یاد کیے گئے سبق کو لکھ کر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر طلباء آخری سپارہ حفظ کر چکے ہیں اور وہ پورا قرآن پاک حفظ کرنے کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
علامہ اقبال
تازہ ترین
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا – ایکسپریس اردو
کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار – ایکسپریس اردو
سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ – ایکسپریس اردو
امریکا میں چاقو بردار ملزم کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی – ایکسپریس اردو
اڈیالہ میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم – ایکسپریس اردو
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس – ایکسپریس اردو
سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان – ایکسپریس اردو
بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان – ایکسپریس اردو
غزوۂ بدر یوم ُالفرقان – ایکسپریس اردو
باریک سوئیوں سے بنی وائرس کش سطح تیار – ایکسپریس اردو
صحت
واپنگ کا عروج اور خطرات: ایک جامع جائزہ
ایشیا میں بیماریوں کی روک تھام: چیلنجز اور حکمت عملی
تین بچوں کے فارمولا مینوفیکچررز بنانے والوں کو بیکٹیریا کی آلودگی پر وارننگ
خاتون کے دماغ میں زندہ سانپ کا گول کیڑا مل گیا، ڈاکٹر حیران
ایف ڈی اے نے ممکنہ طور پر مہلک بیکٹیریا سے منسلک آنکھوں کے 2 قطروں کے خلاف خبردار کیا ہے
شوبز
بزنس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، پہلی بار 58 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی، گاڑی سے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے برآمد
سونے کی فی تولہ قیمت دوبارہ دو لاکھ سے اوپر چلی گئی
کوویڈ، مہنگائی 68 ملین مزید غربت میں دھکیل رہی ہے۔
آپ اپنی آن لائن کامیابی کے لیے مکمل اور آسان ترین سائیڈ ہسٹل کیسے دریافت کر سکتے ہیں؟
کوائن بیس کو کرپٹو فیوچر ٹریڈنگ کے لیے نئی راہ
چینی کمپنیاں پاکستانی گوشت اور مرچیں درآمد کرنے کی خواہشمند
خریداری کے دوران نقد ادائیگی کے اس فائدے کو شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے۔
پے پال کرپٹو میدان میں:پہلا ڈالر کی حمایت یافتہ اسٹیبل کوائن متعارف
معاشی پریشانیوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا