رجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں چار میچزکی پابندی کیخلاف اپیل کردی

زیورخ( آن لائن ) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں اپنے اوپر عائد ہونے والی چار میچزکی پابندی کیخلاف اپیل کردائر کر دی۔
سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں چار میچزکی پابندی کیخلاف اپیل کردی ہے لیکن اس حوالے سے جلد فیصلے کی توقع نہیں کیونکہ عام طور پر فیفا کا اپیلز پینل ایسے کیسز میں اپنا تفصیلی فیصلہ سنانے میں چند ہفتے لیتا ہے۔واضح رہے کہ میسی پر چلی کے خلاف رواں سال 23 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں ریفریز سے الجھنے اور گالم گلوچ پر یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔