دنيا كے معمر ترين شخص 146 سال كی عمر ميں انتقال كرگئے

انڈو نيشيا: دنيا كے معمر ترين شخص انڈونيشين شہری سوديميجو 146 سال كی عمر ميں انتقال كر گئے۔

12 اپريل كو خراب صحت كے باعث سوديميجوکو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

دنيا كا معمر ترين شخص ہونے كا دعویٰ كرنے والے 146 سالہ انڈونيشين شہری سوديميجو کا انتقال ہوگیا،12 اپريل كو خراب صحت كے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تاہم چند روز بعد انھوں نے گھر جانے پر اصرار كيا، گھر ميں كچھ دن گزارنے كے بعد گزشتہ روز سوديميجو 146 سال كی عمر ميں انتقال كرگئے۔سوديميجو نے 4 شادياں كيں تھیں اور ان كے 10 بچے تھے.