خیبرپختونخوا کے وزیر کا پتھروں سے استقبال

صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی ساڑھے 3 سال بعد اپنے حلقے میں گئے جس پر شہری مشتعل ہوگئے، فوٹو؛ فائل

ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی ساڑھے 3 سال بعد اپنے حلقے میں آئے اس پر ان کے ووٹر مشتعل ہوگئے اور گاڑی پر پتھراؤ کردیا۔
خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی اپنے حلقہ پی کے 46 سے منتخب ہونے کے 3 سال بعد انتخابی دورے کے لیے پہنچے جہاں انہیں شیروان کے علاقے میں جلسے سے خطاب کرنا تھا، قلندر خان کو سالوں بعد حلقے میں دیکھ کر ان کے ووٹر مشتعل ہوگئے، ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈوں سے ان کی گاڑی توڑنے کی کوشش کی جس سے ان کے قافلے میں شامل 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوگئے، اس دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہیں مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال کرلے گئی۔