اظہرعلی کا سنچری بنانے کے بعد مصباح اوریونس کوسلیوٹ کرتے ہوئے خراج تحسین

برج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری کی تکمیل پر اظہر علی نے مصباح الحق اور یونس خان کو سلیوٹ کرتے ہوئے اپنی سنچری ان کے نام کردی ہے۔

ٹیسٹ کیریئر کی 13 ویں سنچری بنانے کے بعد اظہر نے دوسرے اینڈ پر موجود کپتان مصباح الحق کو سلیوٹ کیا اور ڈریسنگ روم میں موجود یونس خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں بھی کمانڈو سلیوٹ پیش کیا جس پر سینئر بیٹسمین نے بھی کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہوئے انہیں سنچری کی تکمیل پر مبارکباد دی
اضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز سے قبل کپتان مصباح الحق اور یونس خان ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور یہ ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہے۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی لیجنڈ پلیئرز کو الوداعی سیریز میں فتح کا تحفہ دینے کیلیے پرعزم ہیں