اسلام آباد کلب انتظامیہ نے نوکرانیوں کے داخلے پر پابندی لگادی

اسلام آباد ” اسلام آباد کلب “میں نوکرانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق مری روڈ کشمیر چوک کے قریب واقع اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے کلب میں آنے والے شہریوں کی نوکرانیوں اور آیا کو ایک مخصوص مقام سے آگے آنے سے روک دیاہے جسے عوامی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے اس حیران کن فیصلے کے بعد کلب میں ایک بورڈ بھی آویزاں کیا گیا ہے جس پر تحریر ہے کہ ”نوکرانیاں اور آیا اس مقام سے آگے نہیں آسکتیں“۔
کلب انتظامیہ کے اس فیصلے پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام معاشرے کے امراءاور غرباءمیں مزید تفریق پیدا کرنے کی کوشش ہے