جماعت اسلامی کی مقبولیت بڑھی ہے۔

راولپنڈی ( )جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاکہ قومیاسمبلی کے حلقہ3 NA-51,52,5اورصوبائی حلقوں PP-3,4,5,6,7,8میں

بھرپوراندازمیں الیکشن میں حصہ لیں گے اس ضمن میں مذکورہ حلقوں کے ہر

نامزدامیدوار کے ساتھ 15رکنی کونسل قائم کردی ہے جوالیکشن مہم کے معاملات

کے حوالے سے پلاننگ کرکے عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ہماری کوشش ہوگی کہ

عوام الناس کی رائے کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کریں ۔ وہ ضلعی مجلس شوریٰ

کے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹر ی راجہ

محمدجواد،نائب امراء محمدوقاص خان،امتیازعلی اسلم،ظفرالحسن جوئیہ ،ڈپٹی

جنرل سیکرٹری مجتبی عباسی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت

ضلع بھرسے اراکین شوری اور امرائے تحصیل وزون نے شرکت کی ۔اجلاس میں

مہنگائی وبے روزگاری،ڈان وپانامہ لیکس سمیت ملکی سرحدوں پر ہندوستان کی

جانب سے جارحیت پر الگ الگ قراردادیں منظورکرتے ہوئے کرپٹ اور بدعنوان

حکمرانوں سے فی الفورمستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔امیرضلع شمس

الرحمن سواتی نے کہا کہ اتحادواتفاق ہماری قوت،تمام ترجدوجہد کامقصدفلاح

اخروی اوراللہ کی رضا ہے،نام نہاد بڑی پارٹیاں عوام کے سامنے بری طرح بے

نقاب ہوچکی ہیں ان شاء اللہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے حالیہ سروے میں

بھی جماعت اسلامی کی مقبولیت بڑھی ہے۔انھوں نے کہاکہ عوام اپنی ووٹ کی

قوت سے کرپٹ مافیا کا راستہ روکیں اور دیانتدارقیادت کواپنا امام بنائیں

موجود حکمران ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ان کے مزید اقتدارپرمسلط

رہنے سے ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدیں مزیدکمزور ہوں گی ۔