جامعہ الازہر کے وائس چانسلرکو عہدے سے بر طرف کردیا گیا

قاہرہ- معروف یونیورسٹی جامعہ الازہر کے وائس چانسلر احمد حسنی کو برطرف کردیا گیا ہے ، ان پر ایک مسلم محقق کو مرتدکہنے کا الزام تھا۔

Al azhar Mosque

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹر کے مطابق جامعہ الازہر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر احمد حسنی کو ایک متنازعہ مسلم محقق البہیری کو مرتدکہنے پر ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ حسنی کو ان کے بیان پر جامعہ کی جانب سے معافی مانگنے کو کہا گیا تھا، جب کہ انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر عام آبادی پر فائرنگ، 4شہری زخمی
واضح رہے کہ جامعہ الازہر کے وائس چانسلر احمدحسنی نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ البہیری نے اسلام کے مقرر کردہ قوانین کا انکار کیا۔ اپنے اس بیان پر احمد حسنی نے معافی طلب کرنے کے بعد یونورسٹی کی ویب سائٹ پر لکھا کہ البہیری سے متعلق سوال پر ان کا ردِ عمل غلط اور جامعہ کی پالیسی کے خلاف تھا۔جس بنیاد پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔